حملہ آوار کی جانب ’’ مسلمانوں کو دھمکاتے ہوئے ‘‘ لندن میں ایک شخص پر چاقو سے حملہ

لندن:ایک شخص پر لندن کے سبربن ٹرین اسٹیشن پر حملے کا واقعہ پیش آیا چشم دیدوں کے مطابق حملہ آور نے مسلمانوں کا قتل کرنے کااعلان کرتے ہوئے یہ حملہ انجام دیا۔

پولیس ٹرین حملے کے 38سالہ ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ پولیس کے مطابق چالیس سالہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ایک چشم دید36سالہ ایم اولیورا نے پریس اسوسیشن نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جب حملہ آور ان کے روبرو آیاتو وہ’’ بے قابو انداز میں چیخ رہا تھا‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’’ جب وہ ہمارے سامنے سے جارہا تھاتب وہ اس طرح کی چیخیں مار رہا تھا‘ مسلمانوں کی موت کے لئے اور سیریہ واپس چلے جاؤ‘‘۔

برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے بھی فارسٹ ہل اسٹیشن ساوتھ لندن میں اسطرح کے واقعہ کی توثیق کی ہے۔پولیس کے بیان کے مطابق ’’ زخمی شخص کو اسپتال میں شریک کیاگیاہے جہاں اس کی حالت نازک ہے مگر اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے‘‘۔

حملہ آور شخص کوگرفتار کرلیاگیا ہے اور پولیس تمام زایوں سے اس کی تحقیقات کررہی ہے ۔ پولیس کے مطابق جن حالات میں حملے کیاگیا ہے اسکو دہشت گرد حملہ تصور کرکے تحقیقات نہیں کی جائے گی۔