حملوں کے خلاف بی جے پی سے استعفیٰ دینے دلت ارکان کو مشورہ

ہندوازم کے نام نہاد عناصر پر تنقید کے جواب میں اروندکجریوال کا بیان
نئی دہلی ۔31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے ی ایم پی ادت راج کی نام نہاد ہندوازم کے عناصر پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج ان سے کہا کہ وہ اور دیگر دلت ارکان پارلیمنٹ کو بی جے پی سے استعفیٰ دینا چاہیئے ۔ ملک بھر میں دلتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بطور احتجاج انہیں بی جے پی چھوڑ دینا چاہیئے ۔ عام آدمی پارٹی لیڈر نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ بی جے پی کے تمام دلت ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے استعفیٰ دے کر دلتوں پر حملوں کے خلاف احتجاج کرنا چاہیئے ۔ بی جے پی کے غنڈوں نے ملک بھر میں دلتوں پر حملے شروع کئے ہیں ۔ بی جے پی کی اس غنڈہ گری کو برداشت کرنا دلتوں کی توہین ہے ۔ ان نام نہاد ہندوازم کے عناصر کو اپنے موقف پر غور کرنے کی ضرورتہے ۔ دنیا میں ایسا کوئی مذہب نہیں ہے جہاں عوام اپنے ہی مذہب کے لوگوں پر حملے کرتے ہوئے اس مذہب کے نام پر لوگ سیاست بھی کرتے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر صرف دلتوں پر ہی حملے کیوں کئے جارہے ہیں ۔ حال ہی میں اسی رپورٹس بھی آئی تھیں کہ اعلیٰ ذات کے لیڈروں نے ناگاپٹنم میں تاریخی مندر میں دلتوں کی آخری رسومات کی اجازت نہیں دی جس کے بعد بعض دلتوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ۔