حقیقی گاؤ رکشک: شمس الدین او رمبین نے شدید زخمی لاورث گائے کی بچائی جان

بھٹینڈہ:شمس الدین چودھری اور ان کے دوست مبین اس وقت حقیقی گاؤ رکشک بن گئے جب انہوں نے سڑک کے بیچوں بیچ زخمی حالت میں پڑی گائے کی جان بچائی جس کے زخموں سے خون رس رہا تھا ۔

ٹائمز آف انڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق‘ یہ حادثے ہفتہ کے آدھی رات کو پنجاب کے مسلم اکثریت والے علاقے مالیر کورٹلہ میں پیش آیا۔شمس الدین اپنے دوست مبین کو اس کے گھر چھوڑ کر واپس ہورہے تھے تب ان کی نظر سڑک کے کنارے زخمی حالت میں بیٹھی گائے پر پڑی جس سے خون بہہ رہاتھا ۔

شمس الدین جو تاجرپیشہ ہے ‘ انہوں نے گائے کی مدد کے لئے اپنی گاڑی روکی اور دوست مبین کو فون کیا۔ دونو ں دوستوں نے مختلف پولیس عہدیداروں کو فون کی مگر کوئی مدد نہیں ملی۔ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق چودھری نے کہاکہ’’ جب میں نے دیکھا گائے کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار‘ میں نے مبین کو فون کیا۔ اور ہم دونوں نے ملکرپولیس کو جانور کی مدد کے لئے فون کال کیا ‘ تاہم فوری طور پر کوئی مدد ہمیں نہیں ملی۔

پھر میں نے مالیرکورٹلہ ایس ڈی ایم شوکت احمد پررئے کو فون کیا‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ ایس ڈی ایم نے ہمارے فون اٹھایا اور پانچ منٹ انتظار کرنے کو کہا۔ انہوں نے مقامی میونسپل کونسل کے عہدیدار کو فون کیاجس نے اپنے ماتحتین کو لدھیانہ بائی پاس پہنچے کا حکم دیا جہاں سڑک کے کنارے زخمی جانور پڑا ہوا تھا جس کے بعد ملازمین لدھیانہ بائی پاس پہنچے جس کے بعد زخمی گائے کو مقامی گاؤ شالہ منتقل کیاگیا تاکہ کسی دوسرے گاڑی زخمی گائے کو مزید نقصان نہ پہنچاسکے۔

شوکت احمد ائی اے ایس افیسر2014بیاچ نے ٹی او ائی کو بتایا کہ’’ مجھے دونوجوانوں نے 12:40کو فون کال موصول ہوا ۔میں نے ایم سی عہدیدارکو فون کرکے اس کی اطلاع دی اور جانور کو طبی نگہداشت فراہم کرتے ہوئے اس کی جان بچانے کی بات کہی۔

میں نے سنگورپی سی آر کو بھی فون کیا جو آدھا گھنٹہ میں وہاں پہنچ گئی جس میں لاد کر زخمی گائے کو مذکورہ گاؤ شالہ منتقل کیاگیا جہاں جانوروں کے ڈاکٹرس نے اس گائے کی جان بچائی۔یہ پورا معاملہ دوگھنٹوں تک چلتا رہا ہے اور دونوں دوستوں کو اس بات کایقین ہوگیا کہ گائے محفوظ ہے تب وہ اپنے گھر واپس لوٹے۔

Image Courtesy:TOI