حقوق اور ذمہ داریوں کو سمجھنے کیلئے تعلیم یافتہ ہونا ضروری

اوٹکور /27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور میں جلسہ تقسیم انعامات و گولڈ میڈلس کی تقسیم کرتے ہوئے سرپرست اعلی جناب عبدالرشید مالک انور اینڈ کمپنی حیدرآباد نے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ سچی لگن محنت سے تعلیم حاصل کرلیا ۔ تعلیم سب سے بڑا ہتھیار ہے ۔ موجودہ دور میں علم کا حصول ہی ترقی کی راہ میں ایک عملی ثبوت ہے ۔ جناب الحاج محمد منیر احمد فاروقی جنرل سکریٹری نے بانیان مدرسہ جناب عبدالرشید ، جناب الحاج انور الدین صدر کمیٹی کے تعاون سے ملت اسلامیہ ہائی اسکول کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں تعلیم یافتہ افراد ( طبقہ ) کی بہت بڑی اہمیت حاصل ہے ۔ تعلیم یافتہ افراد اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کو بہتر طور پر سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ملت اسلامیہ میں مولانا ابوالحسن علی ندوی بھکل کے جانب سے گولڈ میڈلس اور سلور میڈلس کی تقسیم کو ایک نیک شگون قرار دیا ۔ الحاج انورالدین صدر کمیٹی نے کہا کہ اس مسابقتی دور میں تعلیم کو عام کرنا ہوتو اس تعلیمی اجالوں کو پھیلانا ایک کارخیر خدمت ہے ۔ ملت اسلامیہ ہائی اسکول کا قیام اس لئے کیا گیا کہ اوٹکور جیسی مقام پر اسکول کو قائم کرتے ہوئے 26 سال ختم ہوچکے ہیں ۔ یہاں پر SSC کا ساتواں بیاچ فیصد طلباء کامیابی حاصل کرچکے ہیں ۔ اولیائے طلباء کو کہا کہ اپنے نونہالوں کو ملت اسلامیہ ہائی اسکول میں شریک کرواتے ہوئے طلباء کو علم کے زیور سے آراستہ کریں ۔ اس موقع پرجناب عبدالرشید ، جناب انور الدین کی تہنیت ، جناب الحاج حشمت اللہ ، جناب محمد ابراہیم مکتھل نے کی اور ان کی کاوشوں کی زبردست سراہنا کی ۔ نشست پر جناب عبدالرشید ، جناب انور الدین ، الحاج محمد خورشید گدوال رکن تعلیمی کمیٹی ، جناب حشمت اللہ ، جناب کاظم حسین صدر مدرس ، جناب قاضی عبدالخالق ، جناب ابراہیم مکتھل کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ ان سب حضرات نے الحاج عبدالرشید ، الحاج انور الدین صدر کمیٹی کے ملی و دینی جذبہ اور مدرسہ کی کارکردگی اور ملت اسلامیہ کے ذمہ  اپنی ذاتی جستجو پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مدرسہ کے تحت شعبہ خواتین میں سلائی سنٹر قائم کیا گیا ہے ۔ جس سے کئی خواتین اور لڑکیاں فیض ( ہند مند ) بن چکی ہیں ۔ ملت اسلامیہ ہائی اسکول کے طالب علم محمد عرفات کو گولڈ میڈلس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اجلاس کی کارروائی جناب انور میاں نے چلائی ۔ اجلاس کے اختتام پر طلباء میں شیرنی میٹھا تقسیم کیا گیا ۔