حز ب ال نے امرناتھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ بلاخوف خطر یاترا کریں ‘ آپ ہمارے مہمان ہیں۔

جموں او کشمیر۔اب جبکہ سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے دوروزہی باقی ہیں‘ دہشت گرد گروپ حز ب المجاہدین نے یہ تاتریوں پر حملے کااس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ایک اڈیوپیغام میں جو سمجھا جارہا ہے کہ حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض احمد نائیکو کی آواز پر مشتمل ہے میں یاتریوں کو یقین دلایاجارہا ہے کہ وہ اس سال یاترا میں بناء سکیورٹی کے جائیں۔

سوشیل میڈیا پر پھیلائے گئے اس اڈیو پیغام میں نائیکو نے کہاکہ ’ آپ کو کسی سکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آ پ ہمارے مہمان ہیں‘۔

اس میںیہ بھی کہاگیاہے کہ 1990کے دہے میں وادی سے نقل مقام کرنے والے کشمیری پنڈت بھی اپنے گھر واپس آجائیں ‘ مگر مذکورہ گروپ نے ان کے لئے نئے کالونیوں کی تعمیر کی مخالفت کی ہے

۔پیغام میں کہاگیا ہے ’ حال ہی میں جموں او رکشمیر کے ڈی جی پی ایس پی وید نے کہاکہ ہے کہ امرناتھ یاترا کے لئے سکیورٹی بڑھادی گئی ہے کیونکہ دہشت گرد یاترا پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

یہ صحیح نہیں ہے۔ ہم امرناتھ یاترا پر حملے کاکوئی منصوبہ نہیں بنارہا ہے ہیں اور نہ کبھی حملہ کریں گے‘‘۔ اس میں مزیدکہاگیا ہے کہ’وہ ( یاتری) اپنے مذہبی رسوم کی تکمیل کے لئے آرہے ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی کبھی امرناتھ یاتریوں پر کوئی حملہ نہیں کیاکیونکہ ہماری لڑائی یاتریوں سے نہیں ہے۔

ہماری لڑائی ان کے ساتھ ہے جس ہمارے لوگوں پر مظالم ڈھارہے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں جو ہمارے لوگوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کررہے ہیں‘‘۔

سکیورٹی فورسس کی فہرست میں سب سے اوپر رہنے والی کشمیری نژاد نائیکو نے کہاکہ حزب ال کی لڑائی کبھی بھی ہندوستانی عوام کے خلاف میں نہیں رہی ہے ۔

جمعرات سے سالانہ امرناتھ یاترا کی شروعات ساوتھ کشمیر کے پھالگام اور سنٹرل کشمیر کے بلتال سخت سکیورٹی میں شرو ع ہون والی ہے‘ پچھلے سال اننت ناگ ٹاؤن میں مشتبہ دہشت گردوں کے ایک بس پر حملے کے بعد اٹھ یاتریو ں کی ہلاکت پیش ائی تھی