حجاب پہنی ہوئی خاتو ن پر حملہ کا ایک اور واقعہ

نیویارک: ایسامعلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کے نو منتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرامپ کا حلف لینے کے بعد امریکہ میں مسلمانوں کاجینا حرام ہوجائے گاکیونکہ حلف برداری سے قبل ہی حجاب پہننے والی خواتین کو یکے بعد دیگر نشانہ بنایا جارہا ہے اورتقریباً ہر روزایسی خبریں مل رہی ہیں۔

تازہ ترین واقعہ بھی ایک سب وی اسٹیشن پر رونماء ہوا جہاں اسٹیشن کی سڑھیوں پر ایک حجاب پہننی ہوئی خاتون کو ڈھکیلتے ہوئے اسے دہشت گرد بلایاگیا۔

اطلاع کے مطابق45سالہ سوہا سلامہ جو میٹرو پولٹین ٹرانسپورٹیشن اتھاریٹی (ایم ٹی اے)اسٹیشن ایجنٹ ہیں اور اس نے اپنے یونیفارم کیساتھ حجاب بھی پہن رکھا تھا‘ گرانڈ سنٹرل ٹرمنل پر ایک شخص نے اسے سیڑھیوں سے دھکہ دے دیا۔اس وقت سوہا اپنی ڈیوٹی پر جارہی تھی۔دھکہ دینے کے بعد اس شخص نے سوہا سے کہاکہ ’’ تم ایک دہشت گرد ہو‘ تمہیں یہاں کام کرنے نہیں دیاجائے گا‘‘۔

بعد ازاں سوہا ٹرین میں سوار ہوکر اپنی منزل کی طرف چل پڑی مگر وہ شخص اس کا تعقب کررہا تھا ۔ٹرین سے اترنے کے بعد وہ شخص دوبارہ سیڑھیوں سے اترتے وقت سوہا کو دھکہ دیکر گرادیا جس میں سوہا کے ٹخنے اور گھنٹے زخمی ہوگئے۔

تاہم وہاں پر موجود اک بھلے شخص نے سوہا کو این وائی یولانگوز اسپتال منتقل کیاجہاں پر ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ بعدازاں سوہا نے ڈبلیو اے بی سی۔ ٹی وی کو بتایاکہ اس کے ساتھ ایسا واقعہ پہلی بار رونما ہوا ہے۔