حافظ سعید کی ’’اللہ اکبر تحریک‘‘ انتخابات میں حصہ لیگی

اسلام آباد ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) حافظ سعید سے مربوط ملی مسلم لیگ
(MML)
نے 25 جولائی کو منعقد شدنی انتخابات میں ایک غیرمعروف سیاسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ صرف ایک روز قبل پاکستان پول پیانل نے ایم ایم ایل کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو دوبارہ مسترد کردیا تھا جو دراصل ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی ممنوعہ جماعت الدعوۃ کی ہی ایک شاخ بتائی جارہی ہے۔ پول پیانل نے اسے ایک سیاسی پارٹی کی حیثیت سے رجسٹر کرنے سے انکار کردیا۔ لہٰذا اب اللہ اکبر تحریک
(AAT)
سے وابستہ 200 امیدوار 25 جولائی کو عام انتخابات میں حصہ لیں گی جنہیں ایم ایم ایل کی پوری تائید حاصل ہوگی۔ ایکسپریس ٹریبون نے یہ بات بتائی۔