حاجی جس نے نقدی اور جویلری سے بھرا بیگ واپس کیا۔

جدہ۔مصر کے ایک حاجی لطف محمد عبدالکریم کو رمی جمار کے دوران مینا میں مقدس فریضہ حج کی ادائی کے دوران نقدی اور جواہرات سے بھرا ملابیگ واپس لوٹا دیا۔عرب نیوز میں شائع خبر کے مطابق جب عبدالکریم نے لاوارث بیاگ دیکھا توانہوں نے اس بیاگ کے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کی‘ جب بیاگ کا مالک انہیں نہیں ملا تو انہوں نے بیاگ کھول کر دیکھاتو اس میں قیمتی سامان کے ساتھ ایک ائی ڈی کارڈ بھی ملا جو کہ ایک نائجرین خاتون کا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے کنگ سلمان کے حج او ر عمرہ پروگرام کے عہدیداروں کے حوالے بیاگ کردیا۔

یہا ں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ عبدالکریم اس پروگرام کے تحت مہمان ہیں۔اس پر بات کرتے پروگرام کی شرعی کمیٹی کے رکن مسٹر احمد الجیلان نے کہاکہ مذکورہ شخص نہایت خودار اور ایماندار شخص ہیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ بیاگ اس کے اصلی مالک کے حوالے کردیاگیاہے۔

یہاں پر اس بات کا بھی تذکرہ ضروری ہے عبدالکریم کے بیٹے کو ان ہی کے ملک میں گولی مار کر ہلاک کردیاگیاتھا۔درایں اثناء فلسطین کے ایک اور حاجی عبداللہ محمدنے مکہ شریف پہنچتے ہی کنگ سلمان کا شکریہ ادا کیاجنھوں نے عبداللہ محمد کو یہاں پر مقدسہ فریضہ کی ادائی کے لئے مہمان بنایا۔

واضح رہے کہ عبداللہ محمد کے چودہ سال کے بیٹے کی اسرائیلی فوج پر پتھر بازی کے دوران فلسطین میں گولی لگنے سے ہوئی ہے۔