جے ڈی یو کا یو ٹرن‘ خواتین بل پر بی جے پی کے خلاف۔ این ڈی اے میں شمولیت ترقی کے لئے ہے ‘ فرقہ پرستی کے لئے نہیں۔ یونس حکیم

پٹنہ۔ جنتا دل یونائٹیڈ طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت کرگا۔ ہماری پارٹی کا موقف واضح ہے کہ کوئی بھی قانون دستور کے مطابق بنے۔ اس بل کو ہماری پارٹی کے ممبران سلیکٹ کمیٹی بھیجانے کی حمایت کریں گے۔

جے ڈی یو صرف ترقیاتی ایجنڈے میں این ڈی اے کے ساتھ ہے۔ سماجی انصاف اور طبقاتی مساوات ہماری پارٹی کی روح ہے جس سے ہم کبھی الگ نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہار جے ڈی یو کے ریاستی نائب صدر پروفیسر یونس حکیم نے ہمارا سماج سے بات چیت میں کیا۔ موصوف پارٹی کے متحرک رکن اور اہم پالیسی سازوں میں مانے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ لوگ سبھا میں مسلم خواتین بل پاس ہونے کے بعد اپوزیشن کی شدید مخالفت کی وجہہ سے راجیہ سبھا میں پاس نہیں ہوسکاتھا۔ راجیہ سبھا میں تقریبا 17پارٹیوں نے اس بل کی مخالفت کی تھی جس میں این ڈی اے کی حلیف کئی پارٹیاں بھی شامل تھی ‘ لیکن جتنا دل یونائٹیڈ نے اس بل کی حمایت کی تھی ‘ اس کے بعد پارٹی نے ازسرنو غور کرنے کے اپنی نئی جہت طئے کی ہے جس میں وزیراعلی بہار نتیش کمار کا کردار اہم مانا جارہا ہے۔

پروفیسر یون نے کہاکہ ہمارا موقف صاف ہے کہ جے ڈی یو اس معاملہ میں این ڈی اے کے ساتھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب عدالت نے تین طلاق کو ختم کردیا ہے تو اس پر اب سزا کیسی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے وزیراعلی نتیش کمار نے این ڈی اے میں جانے کا فیصلہ صرف بہار کی ترقی کے لئے کیا ہے اور ہم این ڈی اے میں فرقہ پرستی پھیلانے کے لئے نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم مسلم خواتین بل میں کسی کے پیچھے نہیں ہیں اور نہ ہی کانگریس کی قطار میں ہیں۔ بلکہ یہ ہمارا اپنا موقف ہے کہ مسلم خواتین بل سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا جائے۔