جے ڈی (یو) قومی عاملہ کے مجوزہ اجلاس پر بی جے پی قائدین کی نظر۔

جب جے ڈی (یو) کی قومی عاملہ بڑے فیصلوں لینے کی اہل باڈی جولائی 8کے روز دہلی میں اجلاس منعقد کریگی تو بی جے پی کی اعلی قیادت میٹنگ کے بعد سامنے آنے والے پیغام پر جائز ہ لیں گے
سال2019کے الیکشن کے لئے بہار بی جے پی کی اہم ریاستوں میں ایک ہونے کی وجہہ سے پارٹی قیادت اپنی ساتھی جماعت کے ہر چھوٹے بڑے فیصلوں کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

لہذا جب جے ڈی (یو) کی قومی عاملہ بڑے فیصلوں لینے کی اہل باڈی جولائی 8کے روز دہلی میں اجلاس منعقد کریگی تو بی جے پی کی اعلی قیادت میٹنگ کے بعد سامنے آنے والے پیغام پر نظر رکھے گی۔

جولائی 8میں میٹنگ میں جے ڈی(یو) سیاسی مسائل کی میزبانی میں اپنے موقف کوظاہر کرنے کی توقع کی جارہی ہے ‘ جس میں الیکشن کے پیش نظر ریاست میں سیٹوں کی تقسیم بھی شامل ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی خصوصی دلچسپی والے بین الاقوامی یوگا ڈے سے بہار چیف منسٹر نتیش کمار کی دوری بی جے پی کے کچھ لیڈروں کے باعث تشویش بنی ہوئی ہے۔

بی جے پی لیڈران کا کہنا ہے کہ جے ڈی یو کے مجوز اجلاس میں کچھ اشارہ ملتا ہے تو وہ بی جے پی چیف امیت شاہ کے جولائی 12کو پٹنہ دورے کے موقع پر اپنی اہم ساتھی سے بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی امید بی جے پی لیڈرس لگا رہے ہیں۔

مجوزہ 2019الیکشن کے پیش نظر سیاسی صف بندی کے مقصد سے جاری ریاستی دوروں میں اگلے ہفتہ بی جے پی سربراہ اترپردیش کا دوروزہ دورہ کریں گے۔

تاہم تمام آنکھیں پارٹی کے نائب صدر اوم پرکاش ماتھر پر ٹکی ہوئی ہیں جو حساس ریاستوں کے لئے بی جے پی کے مرکزی انچارج بھی ہیں۔

پچھلے اٹھ ماہ سے ماتھر ریاستی امور سے کنارہ کشی کئے ہوئے ہیں۔ پارٹی کے سینئر قائدین اسبات کا بغور جائزہ لے رہیں کہ امیت شاہ کے 2019کی تیاری میں ریاستی دورے میں ماتھر بھی شامل رہیں گے یا نہیں۔