جے ڈی ( ایس) او ربی جے پی نے چیف منسٹر سدارامیا کے خفیہ معاہدے کے دعوے کو مسترد کیا۔ 

اتوار کے روز نارتھ کرناٹک کے بیلگاؤں میں ایک انتخابی ریالی کید وران بی اور جی ڈی ( ایس) کے متعلق سدارمیہ کے مبینہ طور پر اسمبلی الیکشن میں خفیہ طورپر معاہدے کے دعوی کو بی جے پی نے مستر د کیا کرتے ہوئے شاہ اور امیت شاہ کے درمیان ہوئی ملاقات کا ثبوت پیش کرنے کا کہا
بنگلور۔ بی جے پی او رجے ڈی ایس نے پیر کے روز چیف منسٹر کرناٹک سدارامیہ کے اس دعوے سے انکار کیاجس میں رامیہ نے اپریل13کے روز بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور جے ڈی ( ایس) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی کے درمیان میں خفیہ ملاقات کی بات کہی تھی۔

اتوار کے روز نارتھ کرناٹک کے بیلگاؤں میں ایک انتخابی ریالی کید وران بی اور جی ڈی ( ایس) کے متعلق سدارمیہ کے مبینہ طور پر اسمبلی الیکشن میں خفیہ طورپر معاہدے کے دعوی کو بی جے پی نے مستر د کیا کرتے ہوئے شاہ اور امیت شاہ کے درمیان ہوئی ملاقات کا ثبوت پیش کرنے کی بات کہی ہے۔

پیر کے روز کمار سوامی نے سدارامیہ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ’’ بی جے پی کے ساتھ تال میل جوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میں نے انتخابات کے لئے کسی معاہدے پر دستخط نہیں کی ہے۔ اگر ایسی ملاقات کا کوئی ویڈیو ہے تو چیف منسٹر جاری کریں۔میں نے کسی سے بھی ملاقات نہیں کی‘ پھر تال میل کا سوال کیسے پیدا ہوسکتا ہے‘‘۔ کمارا سوامی نے کہاکہ’’ چیف منسٹر کچھ ریٹائرڈ پولیس افیسروں کی رپورٹ سننے کے بعد یہ کہہ رہے ہیں۔

اس روز میں مہالکشمی لے اؤٹ امیدوار کے ساتھ تھا۔ چیف منسٹر آسانی کے ساتھ افواہ پھیلا رہے ہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ الیکشن میں ہماری کارکردگی بہتر ہوگی اور اگر ہمیں اکثریت نہیں ملتی تو ہم کسی بھی پارٹی کے ساتھ نہیں جائیں گے‘‘۔

بی جے پی جنرل سکریٹری شوبھا کرن ڈالجی نے کہاکہ’’ وہ ( سدارامیہ) اپریل13کے روز شاہ اور سوامی کے درمیان میں ملاقات کے افواہ پھیلارہے ہیں۔ اس بات کا سب کو علم ہے کہ بی جے پی سربراہ امیت شاہ نندا گدہ ‘ مودھول اور دیگرعلاقوں میں اس دن انتہائی مصروف انتخابی مہم میں تھے‘‘۔

جے ڈی ( ایس) کے قومی صدر وسابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوی گوڑہ بھی اپنے بیٹے کمارا سوامی کے بچاؤ میںآگے اور کہاکہ جے ڈی ایس اور بی جے پی کے درمیان میں تال میل کے الزامات عائد کرنے سے قبل سدارامیہ کو شرم کرنے چاہئے ‘‘