جی ایچ ایم سی عہدیداروں سے جاپانی ٹیم کی ملاقات

حیدرآباد۔ 11 اکتوبر (سیاست نیوز) جاپانی وفد نے آج جی ایچ ایم سی اور صحت عامہ عہدیداروں سے ملاقات کی اور ٹھوس فضلہ اور دیگر اشیاء کی نکاسی اور اس کے انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جاپانی وفد نے کچرے کی نکاسی کیلئے استعمال کی جانے والی موجودہ ٹیکنالوجی سے واقف کروایا۔ وفد کی قیادت جاپانی کمپنی Iishbashi Crop. کے سی ای او نے کی۔