جی ایس ٹی کے ذریعہ عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالا جائے: ای راجندر

حیدرآباد۔/31مئی، ( این ایس ایس ) وزیر فینانس ای راجندر نے مرکز پر زور دیا ہے کہ ملک بھر میں جی ایس ٹی پر عمل آوری کے ذریعہ عام آدمی پر بوجھ عائد نہ کریں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایسے یکساں ٹیکس نظام کی ضرورت پر زور دیا جس میں عام آدمی پر بوجھ عائد نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ میں عجلت پسندی کا مظاہرہ نہ کیا جائے کیونکہ ہوٹلس، گرینائیٹ تاجرین اور دیگر کئی مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔
ہوم گارڈز کی تنخواہوں میں اضافہ کا امکان
حیدرآباد۔/31مئی، ( این ایس ایس ) چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے آج ریاست میں ہوم گارڈز کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجویز کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے چند دن قبل ہوم گارڈز کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا چنانچہ آج مختلف اُمور کے بارے میں غور و خوض کیا گیا۔ امکان ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ یوم تاسیس تقریب میں ہوم گارڈز کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کریں گے۔