جیہ للیتا بائیوپک کیلئے کنگنا رناوت کا معاوضہ 24 کروڑ

بالی ووڈ کے کئی بڑے ایکٹرس کو اکیلے دم پر للکار لگانے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے لمبی چھلانگ ماردی ہے وہ تامل ناڈو کی سابق چیف منسٹر جئے للیتا کے کردار کو سلو لائیڈ پر اتارنے جارہی ہیں۔ تمل فلم ڈائرکٹر کے اے ایل وجئے کے ڈائرکشن میں بن رہی بائیوپک کا نام ’’تھلیوی‘‘ رکھا گیا ہے اس فلم کے لئے کنگنا رناوت کو 24 کروڑ کا آفر دیا گیا ہے۔ فلم تھلیوی کی شوٹنگ ستمبر سے شروع ہو جائے گی اے ایل وجئے نے دیوی لکشمی اور واچ مین جیسی فلموں کو ڈائرکٹ کیا ہے۔ انہوں نے پربھودیوا کے ساتھ ہندی فلم ’’تو تک تو تک توتیا‘‘ کا ڈائرکشن کیا تھا۔ تھلیوی کو باہوبلی سیریز کی فلموں کے علاوہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان اور کنگنا رناوت کی فلم منی کارنیکا دا کوئین آف جھانسی کے رائٹر وجیندر پرساد لکھ رہے ہیں وجیندر پرساد کے لئے جیہ للیتا پر فلم لکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا کیا کہ جیہ للیتا پر اس وقت کچھ دوسرے پروڈیوسرس بھی فلم بنا رہے ہیں وجیندر پرساد کو کنگنا رناوت اسٹار فلم کو ان سبھی فلموں سے الگ بتانا ہوگا کنگنا رناوت کی اس سال ریلیز ہونے والی فلم ’’مینٹل ہے کیا‘‘ ہے وہ اس وقت اشونی ایر تیواری کی فلم ’’پنگا‘‘ میں بھی کام کررہی ہیں۔