جہیز والی شادی میں نکاح نہ پڑھانے کی قاضیوں سے اپیل‘ شہر مفتی کی قیادت میں مہم کی شروعات‘ اصلاح معاشرے کے لئے تنظیم کا قیام کی جہد

علی گڑہ۔قومی علماء کونسل کی پہل پر شہرخالد حمیدکی قیادت میں ایک اپیل جاری کی گئی جس میں عوام سے کہاگیا ہے کہ جو لوگ شادیوں میں بیجااصرا ف کرتے ہیں اور جہیز لینے کاکام کرتے ہیں ایسے نکاح قاضی نہیں پڑھائیں گے۔

اس کے علاوہ اپیل میں کہاگیا ہے کہ انتخابات میں بھی ایسے شخص کو امیدوار بنایاجائے جو برائیوں کے خلاف او رنیکیوں کا حمایت کرنے والا ہو۔

قومی علماء کونسل کے ضلع صدر چودھری ابراہیم حسین نے اتوار کے روز شہر مفتی خالد حمید سے ملاقات کی او ربہت سارے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم حوالے کیا۔ اور معاشرے میں پھیلائی برائیو ں کو ختم کرنے اور اچھائیو ں کو عام کرنے کے لئے ایک تنظیم کے قیام کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

میمورنڈم کے ذریعہ گیارہ نکات پر شہر مفتی کو آگاہ کیاگیا ہے۔ شہر مفتی نے تمام نکات پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے ایک تنظیم کے قیام کا بھی اعلان کیاہے۔

تنظیم کی سرپرستی بھی شہر مفتی خالد حمید کو تفویض کی گئی ہے۔اس موقع پر مفتی شہر نے کئی اپیلیں بھی جاری کی ہیں۔

مذکورہ اپیل میں اہم جہیز والی شادیوں میں قاضی کے نکاح پڑھانے سے انکار کرنے کے علاوہ عورتوں او ربچوں کے علاوہ علاج کے لئے مدد ‘ اقلیتی اداروں میں بدعنوانی کو روکنے کی کوششیں‘ اے ایم یو کے اقلیتی کردار کو بچانے کی کوشش۔

چودھری ابراہیم کے مطابق سماج اصلاح تنظیم کے دیگر عہدیداروں میں نائب سرپرست مولانا سلیم شاہی‘ صدر چودھری ابراہیم حسین‘ سکریٹری ڈاکٹر ابوفضل ‘ خازن شمیم احمد‘ میڈیا انچارج مدثر اعجاز ‘ ڈپٹی سکریٹری عبدالہادی کے نام شامل ہیں۔