جھارکھنڈکے بوکارواسٹیشن پر تلنگانہ جانے والی ٹرین سے 87 مدرسہ کے طلباء گرفتار

پورنیہ:13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈکے بوکارواسٹیشن پر تلنگانہ جانے والی ٹرین سے 87 بچوں اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے چھ دیگر لوگوں کوجوعلمائ￿ و حفاظ تھے اور ان بچوں کو مدرسوں میں داخل کرنے کے لیے لے جارہے تھے،انہیں مقامی ریلوے پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں ٹرین سے اتار کرپوچھ تاچھ کے لیے روک لیا،جس کی وجہ سے ایک بار پھر میڈیامیں ہنگامہ برپاہوگیااورملک بھر کے مسلمانوں میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔اس پورے معاملے پر میڈیانمائندوں سے بات کرتے ہوئے معروف عالم دین وممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کہاکہ بنیادی طورپر پولیس کی کارروائی نامناسب ہے اور تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانے والے بچوں اوران کے اساتذہ کی گرفتاری مناسب نہیں ہے۔