جوڑے گھاٹ کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدام کا تیقن

کیرامیری /28 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے جوڑے گھاٹ کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدام کرنے کا تیقن دیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج کیرا میری منڈل کے موضع جوڑے گھاٹ میں کمرم بھیم کی 75 ویں برسی منائی گئی ۔ جس میں ریاست کے 4 وزراء ، کلوۃ کنٹلہ تارک راما راؤ ، اجمیرا چندولال ، اندرا کرن ریی جوگو رامنا اور رکن پارلیمان عادل آباد گوڈم ناگیش ، رکن پارلیمان پداپلی بالکہ سمن کے علاوہ ریاست کے کئی ارکان اسمبلی اجمیرا ریکھا نائیک کونیرو کونپا ، چنیا ، نلالہ اودیلو نے شرکت کی ۔ اسی ضمن میں سب نے کمرم بھیم کے مجسمہ پر پھول ڈال کر خراج عقیدت پیش کی ۔ اس موقع پر ضلع عادل آباد کے مختلف مقامات سے متعلقہ 98 قبائلی حیوانی ( وٹرفری) ڈاکٹروں میں 98 موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئی اور ضلع کے 5 عوامی سرکاری دواخانوں کیلئے منظور شدہ 5 ایمبولنس گاڑیوں کا بھی افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر مقامی سیاسی قائدین کی جانب سے موضع جوڑے گھاٹ میں کئی قسم کی بنیادی مسائل کی شکایت کیلئے جانے پر ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے مخاطب کیا ۔ اور کہا کہ موضع جوڑے گھاٹ میں 50 ڈبل بیڈروم والے مکانوں کی بہت جلد تعمیر کی جائے گی اور منڈل مستقر کیرامیری میں 30 بیڈ والا ایک سرکاری دواخانہ بھی تعمیر کیا جائے اور جوڑے گھاٹ اور اسی موضع سے متعلقہ تمام مواضعات میں اندرون چار سال ہر گھر میں پینے کی پانی کی خصوصی سہولت کی جائے گی ۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر جگن موہن پراجکٹ آفیسر IDA آر وی کرنن ایلیا ڈی ڈی ساوتری ایم ار او جاڑی شنکر ایم پی ڈی او دتارام کے علاوہ مقامی زیڈ پی ٹی سی عبدالکلام ایم پی پی گنیش اور دیگر موجود تھے ۔