جمو ں و کشمیر ہندوستان میں نہ ضم ہوا ہے نہ ہوگا : ڈاکٹر فاروق عبد اللہ 

جمو ں : ریاست کی انفرادیت ، شناخت او روحدانیت کو ہر قیمت پر قائم و دائم رکھنے کا عز م دہراتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر او ررکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ریاست جمو ں کشمیر کو اپنی انفرادیت ملک کے دیگر ریاستوں میں الگ مقام آئین ہند کے تحت حاصل ہو ا ہے اور جس کی سب سے بڑی ضمانت دفعہ ۳۵؍ اے اور دفعہ ۳۷۰؍ کے تحت حاصل ہوئی ہے او رانہیں دفعات کے تحت ریاست او رمرکز کے درمیان رشتہ قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر بھارت میں ضم ہوا ہے او رنہ ہی ضم ہونے کا سوال ہے۔ہمارا رشتہ گاندھی او رنہرو کے ہندوستان سے ہیں ۔

جس میں ہر طبقہ کے رہنے والوں کو مذہبی آزادی اور اپنے اپنے حقوق حاصل ہیں ۔ ڈاکٹر عبد اللہ نے کہا کہ دفعہ ۳۵؍ اے میں ریاست کے تینوں خطوں کے پشتی باشندوں کا مستقبل محفوظ ہے او را س کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کسی کو اختیار نہیں او راس کے تحفظ ہمیشہ رہنے کے لئے ہمیںآئنی ضمانت بھی ملی ہے۔ ایک قومی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیرکے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کو پاکستان کے ساتھ ہر حالت میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے او رہن پاک دوستی بڑھانے کے ساتھ ساتھ خوشگوار تعلقات اورساز گار ماحول بنانے کیلئے پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ افہام و تفہیم کی بات چیت شروع کرنی چاہئے کیونکہ ہند پاک مضبوط دوستی سے ہی مسئلہ کشمیر کاحل مضمر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو آنجہانی اٹل بہاری واجپائی جی کے اصولوں کو اپنا تے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ واجپائی جی نے کہاتھا کہ انسانیت ، جمہوریت او رکشمیریت ۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ دوست بدل سکتے ہیں لیکن پڑوس نہیں ۔