جموں کشمیر کے پلواماں میں پیش ائے دہشت گرد حملے کے خلاف عوام برہم‘ پاکستان او ردہشت گردی مردہ باد کے نعروں کی گونج۔ویڈیو

ہواڑہ۔ مغربی بنگال کے ہواڑہ میں مسلمانوں کی کثیرتعداد نے جموں کشمیر کے پلواماں میں پیش ائے دہشت گردانہ حملے جس میں44سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت پر ملک بھر میں غم وغصہ کا ماحول ہے۔ ملک کے کونے کونے میں اس بدبختانہ واقعہ پر عوام کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

بلاتفریق مذہب ‘ ذات پات سے بالات ہوکر ملک کی عوام اس پیغام کوعام کررہی ہے کہ سارا ملک ہمارے جوانوں کی شہادت پر نہ صرف تکلیف میں ہے بلکہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں ساتھ ہیں اور متحدہ طور پر دشمنوں کی سازش کو منھ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

اسی طرح کا ایک احتجاج مغربی بنگال کے ہواڑ ہ میں منعقد کیاگیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے حصہ لیا اور پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی ۔

پاکستان اور دہشت گردی مردہ باد کے نعروں کی گونج میں سی آر پی ایف کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔