جمعیۃ علماء ہند نے کانپور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی 

کانپور : قومی ، ملی وسماجی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی جمعیۃ علماء ہند نے کانپور میں سیلاب زدگان کی مدد کاہاتھ بڑھایا ہے ۔ اتر پردیش کے اخلاق نگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحتی اشیاء کے تقسیم ضلعی صدر جمعیۃ علماء مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کے ہاتھوں کی گئی ۔

مولانا اسامہ نے بتایا کہ گنگا میں آئی طغیانی اور آبی سطح خطرے کے نشان سے اورپر پہنچنے کے سبب گنگا کے کنارے واقع کئی بستیاں اورگاؤں زیر آب ہوگئے ۔ جس میں سینکڑوں غریبوں ، کمزوروں ، مزدوروں کے سامنے روزی روٹی او رہائش کا سنگین مسئلہ پید ا ہوگیا ۔ ایسی صورت میں جمعیۃ علماء کانپور کے وفد نے مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کی قیادت میں سیلاب متاثرہ علاقو ں کا دورہ کرتے ہوئے راحتی اشیاء تقسیم کی گئی ۔

مولانا نے کہا کہ سیلاب زدہ متاثرین کی مدد کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔ مولانامزید کہا کہ راحتی امداد کے ساتھ جمعیۃ کے اراکین ایسے علاقوں کادورہ کرتے ہوئے ضرورتمند وں کی فہرست تیار رکرہے ہیں۔ او ران کے لئے حسب ضرورت کھانے پینے اور رہائش کیساتھ دوا علاج کا بھی بندوبست کررہے ہیں۔ مولانا نے بتایا کہ وبائی امراض کا خطرہ محسوس کرتے ہوئے جلد ہی بڑے پیمانے پر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے ۔