جلسہ یاد آمد قدیرؒ و عرس شریف

حیدرآباد 28 فبروری (دکن نیوز ) جلسہ 37 ویں یاد آمد قدیر اور عرس شریف حضرت خواجہ شیخ محمد باشاہ قادری چشتی مولی مدنی کا آستانہ مولی مدنی کا شانہ حیات کنجر شریف نظام آباد میں مقرر ہے جس کی سرپرستی مولانا خواجہ سید ابوالتراب شاہ قادری چشتی کریں گے ۔ پروگرام کے مطابق 9 جماد الاول اتوار بععد عشاء و جلسہ فیضآن قدیر و اے کو ر کیمپ بودھن نظام آباد میں مقرر ہے جس کو حیدرآباد ‘نظام آباد کے علمائے کرام مخاطب کریں گے ۔ 10 جمادی الاول 2 مارچ پیر بعد عشاء کنجر شریف میں مراسم صندل مالی جانشین حضرت صاحب قدیری کی موجودگی میں محمد جابر قادری چشتی جانشین حضرت مولا مدنی انجام دیں گے ۔ بعد صندل مالی جلسہ اور محسل سماع ہوگا۔