جلسہ اعتراف خدمات ڈاکٹر قطب سرشار سمینار و مشاعرہ

محبوب نگر /31 مارچ ( فیاکس ) بتاریخ 11 اپریل 2015 بروز ہفتہ بوقت 11 ساعت صبح بمقام اردو ہال گلشن حبیب حمایت نگر ایک عظیم الشان بین الریاستی سمینار بہ عنوان ڈاکٹر قطب سرشار کا تخلیقی سفر نصف صدی کے تناظر میں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں شہر حیدرآباد کے ممتاز دانشوروں کے علاوہ گلبرگہ ، اودگیر اور ایوت محل کے تنقید نگار شرکت کریں ۔ سمینار کے دو اجلاس ہوں گے پہلے اجلاس کی صدارت پروفیسر اشرف رفیع صاحبہ سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کریں گی ۔ پروفسیر ایس اے شکور ناظم تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی پروفیسر خالد سعید شعبہ اردو مولانا آزاد قومی اردو یونیورسٹی ماہر اقبالیات مضطر مجاز گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ تلگو شاعر و محقق پدم بھوشن ، ڈاکٹر سی نارائن ریڈی ، ڈاکٹر قطب سرشار ، ڈاکٹر یوسف اعظمی سردار سلیم جناب صابر سیوانی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ نامور اردو انگریزی صحافی و ادب شناس جناب نجم الغازی خطبہ استقبالیہ دیں گے ۔ سید یوسف بابا ڈاکٹر قطب سرشار کی گلپوشی کریں گے ۔ ڈاکٹر محمد عظیم الدین بخش تقریب استقبالیہ کے خصوصی مہمان ہوں گے ۔ نوجوان ادیب ڈاکٹر عبدالعزیز سہیل نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ اجلاس دوم کی صدارت نامور محقق و استاذ جامعہ ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو اورینٹل اردو کالج و ریسرچ سنٹر جامعہ عثمانیہ کریں گے ۔ اجلاس دوم کی صدارت نامور محقق و استاذ جامعہ ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو اورینٹل اردو کالج و ریسرچ سنٹر جامعہ عثمانیہ کریں گے ۔ ڈاکٹر م ق سلیم اور ڈاکٹر مقبول احمد ( اودگیر) معاون صدر ہوں گے ۔ ڈاکٹر عبدالرب استاد ڈاکٹر عابد معز اور میر فاروق علی مدیر ماہ نامہ عدسہ حیدرآباد مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ محترمہ عائشہ بیگم صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد ، وسیم احمد ، محمد عبدالنعیم ریسرچ اسکالر اور صادق حسین مقالے پیش کریں گے ۔ دوسرے اجلاس کے بعد حضرت مضطر مجاز کی زیر صدارت مشاعرہ ہوگا ۔ جناب اثر غوری سردار سلیم ڈاکٹر فاروق شکیل ستار صدیقی خالد سعید مہمانان خصوصی ہوں گے ۔
٭٭٭