جلد تیج مندر میں بد لے گا تاج محل

نئی دہلی ۔ تاج محل پر بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ونے کٹیار نے پھرایک مرتبہ متنازع بیان دیا ہے۔کٹیار نے کہا کہ تاج محل جلد ہی تیج مندر میں تبدیل ہوگا۔آگرہ میں تاج مہو تسو کے متعلق پوچھے گئے سوال پر کٹیار نے کہا کہ اسے تاج مہوتسو کہیں یا پھر تیج مہوتسو ،دونوں ہی ایک ہی بات ہے۔تاج اور تیج میں زیا دہ فرق نہیں ہے۔اب تاج محل جلد ہی تیج محل ہو جا ئیگا۔ہمارے تیج مندکور اورنگ زیب نے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔،لیکن یہ تاج محل اورنگ زیب کے زمانے میں نہیں تھا۔اس وقت یہ ہمارا مندر ہوا کرتا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ونے کٹیار نے متنازع بیان د یتے ہوئے کہا تھا کہ تاج محل پہلے شیو مندر تھا۔اس زمانہ میں اس مندر کے اندر شیولنگ بھی تھا۔

جسے بعد میں ہٹا دیا گیا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بھی کئی ایسے نشانات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ تاج محل کسی زمانہ میں قبرستان نہیں بلکہ ایک مندر تھا۔

غور طلب بات ہے کہ دس روزہ تاج مہوتسو آگرہ میں ۱۸ فروری سے شروع ہونے جا رہا ہے۔اس پروگرام کے افتتاحی تقریب میں ریاست کے وزیر اعلی یو گی ادتیہ ناتھ اور گورنر رام نائک موجود رہینگے۔

اسی دوران یو پی میں بی جے پی سرکار بننے کے بعداقتدار میں تبدیلی کا اثر اب محبت کی علامت تاج مہو تسو پر بھی دکھا ئی دینے لگا ہے۔

مغلیہ دور پر مبنی تاج مہوتسو میں پہلی مرتبہ رام پر مبنی ڈانس ڈرامہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔عوام ریاستی سرکار پر اس پروگرام کو بھگوا رنگ دینے کا الزام لگا رہے ہیں۔