جلال آباد میں خودکش حملہ ، 10 افراد ہلاک

جلال آباد۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش حملہ آور نے افغان سکیورٹی فورسیس کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکہ سے اُڑا لیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ ملک میں کیا جانے والا یہ تازہ ترین خودکش حملہ جن میں اپنی قیمتی جان گنوانے والوں میں شہریوں کی اکثریت ہے۔ اس حملے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور ایک پٹرول اسٹیشن میں بھی آگ لگ گئی۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 10 افراد کے منجملہ 8 افراد معصوم اور بے قصور شہری تھے جو اس دھماکہ میں ہلاک ہوئے۔ حملہ کے بعض متاثرین کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہاسپٹل لایا گیا تھا۔ اب تک کسی بھی فرد یا تنظیم نے اس خودکشی حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔