جرنلسٹ رفعت جاوید نے پانی مانگا اور ائیر ہاسٹس افطار لاکر دیا‘ لاکھوں کا دل جیتا

انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک ائیر ہاسٹس نے پانی مانگنے پر افطار کا پلیٹ فراہم کی۔ جرنلسٹ رفعت جاوید سابق بی بی سی ایڈیٹر اور سابق ٹی وی ٹوڈے مینجنگ ایڈیٹرنے کہاکہ وہ رمضان کے دوران سفر کررہے تھے‘

انہو ں نے مذکورہ ائیر ہاسٹس سے استفسار کیاکہ وہ ایک بوتل پانی کا فراہم کریں۔ مگر منجولہ ائیر ہاسٹس جو ڈیوٹی پر تھیں‘ واپس نہ صرف پانی کی بوتل کے ساتھ ائیں بلکہ ساتھ میں افطار بھی اپنے ساتھ لائیں۔اس عمل نے انسانیت کی مثال قائم کردی۔

رفعت نے اس واقعہ کو اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔انہوں نے لکھا کہ”جب میں ائیر انڈیا کے ذریعہ گورکھپور سے دہلی واپس آرہاتھا۔ افطار کا وقت قریب تھا‘ میں کیبن کریو منجولہ کے پاس گیااور کچھ پانی مانگا۔

انہو ں نے مجھے ایک چھوٹا پانی کا بوتل دیا۔ میں نے ان سے کہاکہ”کیا آپ ایک او ربوتل دے سکتے ہیں میں روزہ ہوں؟“۔ منجولہ کے جواب دیا ”آپ اپنی سیٹ پر جاکر کیوں نہیں بیٹھ جاتے؟ آپ جائیں اپنی سیٹ پر بیٹھیں“۔

کچھ منٹ بعد وہ واپس دوسینڈ ویچ اور لے کر ائیں او رکہاکہ”اگر اور چاہئے تو مانگنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں‘ مہربانی ہوگی“۔

یقینا میرے لئے وہ کافی تھا۔ وہ چیز سب سے زیادہ تشفی بخش منجولہ کا دل کو چھولینا والا طرز عمل تھا“۔

منجولہ کے اس عمل کی سوشیل میڈیا پر کافی ستائش کی جارہی ہے۔