جب آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات بھی ثابت نہیں کرسکے وہ ہندو ہیں۔ومن مشرام۔ ویڈیو

بی اے ایم سی ای ایف کے قومی صدر ومن مشرام نے برہمنوں کو چیالنج کیا کہ وہ ایس ٹی‘ اوبی سی ‘ مراٹھا لوگوں کوہندو ثابت کریں۔بدھسٹ نیشنل نٹ ورک کی جانب سے مہارشٹرا کے ناگپور میں منعقدہ پہلی ریاستی سطح کے کنونشن سے وہ خطاب کررہے تھے۔

مشرام نے پوچھا کہ کس طرح ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ اوبی سی او رمراٹھا خود کو ہندو کھلائیں گے جبکہ انہو ں نے ایک مرتبہ بھی ویداز کی طرف نہیں دیکھا۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ ہندو کالفظ ہندؤں کی کسی بھی مذہبی کتاب جیسے دیداس ‘ شرتی ‘ پراناس ‘ رامائن‘ مہابھارت‘ گیتا ‘ منوسمرتی میں نہیں ملتا۔

انہوں نے کہاکہ ہندو کسی سنسکرت یا ہندی کا لفظ نہیں ہے ‘ مگر وہ فارسی زبان سے آیاہے۔ اس لفاظ کا استعما اسے وقت سے شروع ہو ا جب مسلمان ہندوستان کو ائے۔

ومن مشرام نے ایک واقعہ کا ذکر تے ہوئے کہاکہ یہاں تک کے آر ایس ایس سرابرہ موہن بھگوات بھی اس بات کوثابت نہیں کرسکے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر ہندو ہیں