جبل پور میں مورتیوں کے وسرجن کے موقع پر تشدد

فساد اور آتشزنی کے الزام میں 35 افر اد گرفتار ‘ پولیس کے آنسو گیس شل داغنے پر احتجاجی برہم
جبل پور(مدھیہ پردیش) ۔ /23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس اور بھکتوں کے درمیان مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں دیوی کالی کے دریائے نرمدا میں وسرجن کے سلسلے میں تشدد پھوٹ پڑا اور صورتحال قابو سے باہر ہوگئی جبکہ پولیس نے آنسو گیس شیل داغے اور فسادیوں کو منتشر کرنے کیلئے بیدچارج کیا ۔ دریائے نرمدا میں مورتیوں کے وسرجن پر امتناع عائد ہے تاکہ ذخیرہ آب کو آلودگی سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ چھوٹے ذخائر آب وسرجن کے مقصد سے مقدر دریا کے قریب تعمیر کئے گئے ہیں ۔ عینی شاہدین کے بموحب فسادیوں نے پولیس پر سنگباری کی ۔ جواب کارروائی کے طور پر پولیس نے فسادیوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل داغے اور ان پر بید چارج کیا جس کی وجہ سے وہ پناہ لینے کیلئے ہر طرف دوڑنے لگے ۔ مزید پولیس جمعیت موقعہ واردات پر پہونچ گئی ۔ جس نے بید چارج میں حصہ لیا جس کی وجہ سے صورتحال قابوسے باہر ہوگئی ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ فسادیوں کو تعاقب کرکے بھگادیا ۔ بعد ازاں پولیس نے دیوی درگا کی مورتیوں کو ذخیرہ آب میں وسرجن کی ر سم انجام دی ۔ 7 پولیس موٹر سائیکلوں کو احتجاجیوں نے نذرآتش کردیا اور پولیس نے چند ارکان عملہ سنگباری سے زخمی بھی ہوئے ۔ پولیس نے تقریباً 35 افر اد کو فساد برپا کرنے اور آتشزنی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔