جانور لے جانے والے دولوگوں کے ساتھ ہجوم کے بربریت‘ دونوں ہلاک

جبل پور: پھر ایک مرتبہ ہجوم کی بربریت کا مبینہ طور پر دولوگ شکار بنے‘ جنھیں گاڑی سے گھسیٹ کر باہر نکالا یا جس میں گائے لدے ہوئے تھے‘ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع جبل پور کے بر ہوریا گاؤں میں پیش آیا ہے۔

پولیس نے کہاکہ ہجوم کے ہاتھوں انور حسین عمر 19اور حافظ الشیخ عمر 19کو ہجوم نے بری طرح پیٹا جس کی وجہہ سے ان کی موقع پر ہی موت واقعہ ہوگئی‘ ابتدائی ساعتوں میں ہجوم نے دونوں کو جانور لے جانے والے گاڑی سے گھسیٹ کر باہر نکالا او ربے رحمی کیساتھ مارپیٹ کی ‘ پولیس نے مزیدکہاکہ جانور لے جانے والی گاڑی کو بھی ہجوم نے نقصان پہنچایا۔

پولیس حسین او رشیخ کو اسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹرس نے دونو ں مردہ قراردیا۔ پولیس نے گاڑی میں لدی جانوروں کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔ علاقہ میں پولیس کی بھاری جمعیت کو متعین کردیاگیاہے