جانور ایک دوسرے کی مدت کے لئے آگے بڑھتے ہیں مگر انسان کیوں نہیں۔ سبق آموز وائیر ل ویڈیو

ان دنوں سوشیل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں کچھ بڑے جانور جیسے کتا‘ بھالو‘ بندر‘ پانی میں پھنسے ہوئے چرند اور پرند کو ڈوبنے اور پانی میں بہہ جانے سے بچاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے پس منظر مقصد یہی ہے کہ انسان جس کو اشرف المخلوقات کہتے ہیں صاحب سمجھ ہونے کے باوجود بھی اپنے ساتھ انسان کی مدد کے لئے آگے نہیں بڑھتا۔

حالانکہ دنیا کے ہر مذہب میں انسانیت کی خدمت اور مدد کو ترجیح دی گئی ہے بالخصوص مذہب اسلام نے خدمت خلق کا عبادت کا درجہ فراہم کیا ہے مگرافسوس اس بات کا ہے کہ آج کے دورمیں حیوان کھلائے جانے والے جانور انسانیت کاکام کررہے ہیں اور چرند وپرند کو پانی میں ڈوبنے سے بچارہے ہیں جبکہ اشرف المخلوقات میں شمار کئے جانے والا انسان اپنے ہی ساتھیوں کی مدد سے گریز کرتا ہے۔

یہ ویڈیو انسانیت کے لئے ایک سبق ہے ۔

جب جانور ایک دوسرے کی مدد کے لئے آگے بڑھ سکتے ہیں اپنی جان جوکھم میں ڈال کر ساتھی جانوروں کو بچاسکتے ہیں تو انسان ایسا کیوں نہیں کرسکتا۔