جامعہ ملیہ اسلامیہ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں سر فہرست

نئی دہلی : کامیابی کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے معروف کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں بھی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ۔

کیو ایس رینکنگ 2019ء میں ہندوستان کی ۲۴؍ یونیورسٹی نے اپنی جگہ بنائی ہے جن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ۱۳؍ واں رینک حاصل ہوا ہے ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس معاملہ میں علی گڑہ مسلم یونیورسٹی اور بنارس یونیورسٹی کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے ۔جامعہ کو کیو ایس رینکنگ 800-751میں رکھا گیا ہے ۔اس یونیورسٹی کو پہلی مرتبہ کیو ایس رینکنگ میں جگہ ملی ہے ۔

یونیور سٹی کو کو ملے اس بڑے اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر طلعت احمد نے کہا کہ یہ اس بات کی شہادت ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں کے درمیان جامعہ تحقیق ،تعلیم وتعلم او راپنے تحقیقی مقالات اور ریسرچ پر کافی دھیان دیاہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ این آئی آر ایف ٹائمز ایر ایجوکیشن سمیت ملکی سطح پر عالمی پیمانہ پر بھی اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ اب ہم نے عالمی رینکنگ میں اہم جگہ بنالی ہے ۔ایسے میں ہماری ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں ۔اب جامعہ کا کارکنان پر یہ فرض ہوجاتا ہے کہ وہ جامعہ کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مزید محنت کریں او راس کے بہتری کے امکانات پر بھی غور و فکر کریں ۔