جامعہ ائی سی سی کے الیکشن کا خواہش مند

یونیورسٹی کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ مطالبات کو قبول کرلئے گئے ہیں اور ممکن ہے کہ انتظامیہ اس معاملے کو دیکھے گا۔

نئی دہلی۔می ٹو مہم کی ملک میں شروعات کے ساتھ ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے انتظامیہ کو یہ کہتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا ہے کہ طلبہ کے لئے داخلی سطح پر شکایت ( ائی سی سی ) داخل کرنے کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل دینے کی غرض سے انتخابات کرائے جائیں۔

اے ائی ایس اے نے منگل کے روز اپنے مطالبات رجسٹرار کو داخل کئے ۔

اے ائی ایس اے صدر اعجاز چودھری نے کہاکہ ان کے مطالبات کو قبول کرلیاگیاہے’’ ہم چاہتے ہیں ائی سی سی میں نمائندوں کا انتخاب کیاجائے ‘ سینٹری نیپکن حاصل کرنے کی مشین لگائی جائے‘ او ریونیورسٹی کے راستوں پر موثر انداز کی لائٹ نصب کی جائے‘‘۔

یونیورسٹی کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ مطالبات کو قبول کرلئے گئے ہیں اور ممکن ہے کہ انتظامیہ اس معاملے کو دیکھے گا۔