’’جاسوسی سیل نے ایر ان کو سعودی عرب کی اہم فوجی معلومات فراہم کی تھیں‘‘

ریاض: سعودی عرب میں 32جاسوسوں پر مشتل سیل نے ایران کو 124خفیہ رپورٹس مہیا کی تھیں۔ان میں سعودی عرب کی اہم فوجی تنصیبات کے بارے میں تفصیلی معلومات تھیں او ر دوسرا سکیورٹی ڈیٹا تھا۔

سعودی دارلحکومت الریاض میں ایک فوجداری عدالت نے گذشتہ ہفتے ان میں پندرہ سعودیوں کو مجرم قراردے کر سزائے موت سنائی تھیں۔ اور 15کو چھ ماہ سے پچیس سال تک سزائے قید کا حکم دیاتھاجبکہ دو کو بری کردیا جس میں سے ایک کا تعلق سعودی اور دوسرا کا تعلق افغانستان سے تھا۔

جاسوسی سیل کو سعودی سکیورٹی فورسسز اور انٹلی جنس نے2014اور2015کے اوائل میں بے نقاب کیاتھا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ان افراد نے ایرانی انٹلی جنس کے عناصر کو بالمشافہ ملاقاتوں میں رپورٹس فراہم کی تھی۔

یہ عناصر الریاض میں ایرانی سفارت خانے جدہ میں قونصل خانے او راسلامی تعاون تنظیم (او ائی سی ) میں ایرانی مشن میں سفارت کار کے بہروپ میں کام کررہے تھے۔