تکنیکی خرابی :روسی خلائی شٹل کی ایمرجنسی لینڈنگ

واشنگٹن، 12 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لئے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی روس کے بوسٹر راکٹ سویوز میں تکنیکی خرابی آگئی، جس کی وجہ سے اسے فوری طور پر لینڈ کرنا پڑا۔اس راکٹ کے ذریعہ امریکہ کے خلائی مسافر نک ہیگ اور روسی خلائی مسافر الیکسی اوویچن چھ مہینے کے مشن پر خلا میں جارہے تھے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خلائی ایجنسی نیشنل ایرونٹکس اور خلائی انتظامیہ (ناسا) نے بتایا کہ سویوز کے پرواز کرنے کے تقریباً 90 منٹ بعد پہلے اور دوسرے مرحلوں کے درمیان بوسٹر راکٹ میں خرابی پیدا ہوگئی۔ناسا نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ محکمے کی ٹیم سویوز خلائی شٹل کے لینڈنگ کے مقام پر پہنچ گئی ہیں اور پائلٹ دستے کے دونوں ارکان محفوظ ہیں۔روس کے نائب وزیراعظم یوری بوریسوو نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ جب تک سکیورٹی کو پوری طرح یقینی نہ بنالیا جائے تب تک کوئی دیگر انسانی شٹل خلا کے لئے روانہ نہیں ہوگ