تمہارے بچوں کودرندہ بننے سے محفوظ رکھیں:انوشکا شرما نے بنگلور واقعہ کی سختی کے ساتھ مذمت کی

ممبئی:ادکارہ انوشکا شرما نے بنگلور مبینہ چھیڑ چھاڑ پر سخت ردعمل پیش کی اورکہاکہ صرف وہ لوگ نہیں بلکہ تمام دیکھنے والے بھی اس کے ذمہ دار ہیں‘ انوشکانے اپنے ٹوئٹر پر جذباتی انداز میں لکھا کہ ’’ عورتیں کے ساتھ ہجوم مبینہ چھیڑ چھاڑ کرتاہے‘ پیچھے کھڑے لوگ دیکھتے ہیں‘ کوئی مدد کے لئے آگے نہیں بڑھتا‘بیوقوف لوگ عورت کے کپڑوں پر تنقید کرتے ہیں اور واقعہ کی وجہہ نصف شب کو بتاتے ہیں( بیمار)‘‘۔

اداکار نے کہاکہ ایسے لوگ نے بیوقوف تبصرے کو اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ لوگ معاشرے میں رتبہ او رپاؤر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’ اس تمام واقعہ میں میں حیران ہوں۔

پیچھے کھڑے لوگوں نے کچھ کیوں نہیں کیا؟جس نے بھی سنا او ردیکھا‘ اس غلطی پر وہ قصور وار ہے۔ کیونکہ عوامی کی متفقہ رائے اس قسم کے واقعات کو رونماء نہیں ہونے دے سکتی ۔

یہ صرف ان آدمیوں کا نہیں بلکہ ہمارا بھی ہے‘کیونکہ ہم اس رات یہ رونما ہونے سے روک نہیں سکے‘‘۔اداکارہ نے اپنے تبصرہ یہ کہتے ہوئے ختم کیا کہ یہ لوگ اپنے بچوں کو سیکھائیں کہ عورتوں کا احترام کرے بجائے اس کے کہ وہ خود کو اس کام کا زیادہ حقدار سمجھ بیٹھیں

۔اوراپنے بچوں کو درندہ ہونے سے بچائیں۔ انوشکاکے اس پوسٹ پردیگر بالی ووٹ اداکار وں شرکت داری کرتے ہوئے واقعہ پر گہرے غم وغصہ کا اظہار کیا۔