تلگودیشم کے 9امیدواروں کی فہرست جاری ‘مظفر علی خان کوملک پیٹ

حیدرآباد ۔ 12نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں 7ڈسمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے کانگریس کی زیر قیادت عظیم میںشامل تلگودیشم نے اپنے 9امیدواروں کی فہرست آج رات دیر گئے جاری کی جس کے مطابق شہر کے حلقہ اسمبلی ملک پیٹ سے محمدمظفر علی خان‘حلقہ اپل سے ویریندر گوڑ‘ حلقہ شیرلنگم پلی سے بی آنند پرساد کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔ دیگر امیدواروں میں ناماناگیشور راؤ ( کھمم ) ‘ ایس وینکٹ ویریا ( ستوپلی ) ‘ بی ناگیشور راؤ ( اشواراؤ پیٹ ) ‘ آر پرکاش ریڈی ( ورنگل ویسٹ) ‘ کے دیاکر ریڈی ( مکتھل ) ‘ ایرہ شیکھر ( محبوب نگر ) شامل ہیں ۔