تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے نصاب کا آج اعلان

حیدرآباد 30 اگست (این ایس ایس ) تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن مختلف بھرتیوں کیلئے دوشنبہ کو اپنے نصاب کا اعلان کرے گا ۔ کمیشن کے چیر مین گھنٹہ چکراپانی یہ اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ نشانات تلنگانہ کی تاریخ تہذیب اور حصول ریاست کی تحریک کیلئے مختص کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ کی تاریخ تین حصوں ما قبل 1948‘ 1948-2002 اور 2014-2002 پر مشمل ہوگی ۔ 2001 میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی ‘حصول ریاست کی تحریک‘ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے رول اور بالخصوص ان کی بھوک ہڑتال کے علاوہ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون ‘ اس سے متعلق مختلف پہلو بھی ریاست تلنگانہ کی تاریخ کے حصہ میںشامل رہیں گے ۔ گروپ I امتحانات میں 1000 کے منجملہ 250نشانات تاریخ تلنگانہ سے متعلق ہوں گے ۔