تلنگانہ و اے پی کے خانگی ٹور آپریٹرس کو حج نشستوں کا کوٹہ الاٹ

عازمین کو مسلمہ ٹور آپریٹرس کی جانچ کرلینے کا مشورہ ، اسپیشل آفیسر حج کمیٹی کا بیان
حیدرآباد ۔ 29۔ جون (سیاست نیوز) حکومت ہند نے تلنگانہ اور آندھراپردیش کے جملہ 34 پرائیوٹ ٹور آپریٹرس کو حج 2017 ء کیلئے جملہ 2531 نشستوں کا کوٹہ الاٹ کیا ہے۔ اس طرح تلنگانہ حج کمیٹی کے 3413 عازمین کے علاوہ مزید 2531 عازمین کو حج کی سعادت حاصل ہوگی۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ خانگی طور پر حج کا ارادہ رکھنے والے افراد مسلمہ ٹور آپریٹرس کی فہرست کی جانچ کرنے اور ان کو الاٹ کردہ کوٹہ کے بارے میں اطمینان کرنے کے بعد ہی کسی آپریٹرس سے رجوع ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر معلومات کے کسی بھی ٹور آپریٹر سے رجوع ہونے کی صورت میں دھوکہ دہی کا امکان ہے کیونکہ سابق میں بوگس آپریٹرس کی وجہ سے عازمین حج دھوکہ دہی کا شکار ہوئے تھے ۔ پر وفیسر ایس اے شکور کے مطابق پرائیوٹ ٹور آپریٹرس کو دو زمروں میں کوٹہ الاٹ کیا گیا ۔ پہلے زمرہ میں 9 ٹور آپریٹرس کو فی کس 105 نشستیں اور 6 آپریٹرس کو فی کس 106 نشستیں الاٹ کی گئیں۔ ان میں الاعظم ٹورس اینڈ ٹراویلس ، الحرا ٹورس اینڈ ٹراویلس ، آلٹن ٹراویلس اینڈ کارگو ، ال یٰسین ٹورس اینڈ ٹراویلس، عرفات ٹورس حج اینڈ عمرہ گروپس، آرک انٹرپرائزس ، بادشاہ ٹورس اینڈ ٹراویلس ، گولڈن ٹراویلس ، ھاجر ٹورس اینڈ ٹراویلس، مدینہ ٹورس اینڈ ٹراویلس ، رزاق انٹرپرائزس ، رائل ٹراویلس اینڈ کارگو سرویس ، شریف ٹورس اینڈ ٹراویلس ، الفہد حج اینڈ عمرہ ٹورس اینڈ ٹراویلس اور بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس شامل ہیں۔ دوسرے زمرہ میں جملہ 19 ٹورس آپریٹرس کو فی کس 50 نشستیں الاٹ کی گئیں۔ یہ الاٹمنٹ قرعہ اندازی کے ذریعہ عمل میں آیا۔ ان آپریٹرس میں ایرو ونگز ٹراویل اینڈ کارگو ایجنسی، ایر ورلڈ ٹورس اینڈ ٹراویلس، المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس ، الاقصیٰ ٹورس اینڈ ٹراویلس، مکہ ٹورس حج اینڈ عمرہ سرویس، النور حج اینڈ عمرہ سرویس (کڑپہ) ، فضل حج گروپ (کڑپہ) ، التوحید ٹورس اینڈ ٹراویلس ، الاجابہ ٹورس حج اینڈ عمرہ سرویس، الوطن ٹورس اینڈ ٹراویلس، فضل ٹورس اینڈ ٹراویلس (کرنول) ، ایم جی حج گروپ، مبارک حج اینڈ عمرہ سرویس، ثناء ٹورس اینڈ ٹراویلس ، یونیک ٹراویلس، ہورائزن ٹراویلس پرائیوٹ لمٹیڈ ، رشیدیہ ٹورس اینڈ ٹراویلس (رائے چوٹی) اور آمنہ ٹورس اینڈ ٹراویلس (اننت پور ) شامل ہیں۔ دوسرے زمرہ کے تحت 8 ٹورس آپریٹرس کوالیفائی قرار پائے لیکن ان کا نام ڈرا میں نہیں آیا۔ مسلمہ ٹور آپریٹرس اور ان کے کوٹہ کی تفصیلات مرکزی وزارت اقلیتی امور اور تلنگانہ حج کمیٹی کی ویب سائیٹ پر دیکھی جاسکتی ہے ۔