تلنگانہ میں 418 امیدواروں کی پرچہ نامزدگی داخل

ایک دوسرے کے خلاف گالی گلوج پر مقدمات درج کرنے کا انتباہ
ٹی آر ایس ، کانگریس کے اہم قائدین کیخلاف نوٹس جاری : رجت کمار
حیدرآباد 15 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کُل ملاکر 119 حلقہ اسمبلی کیلئے اب تک 418 امیدوار اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں اور تلنگانہ میں پولیس کی تلاشی مہم کے دوران اب تک کُل ملاکر 80 کروڑ روپئے سے زائد رقم ضبط کرلیا گیا ہے۔ تلنگانہ میں 53 آبزرور آفیسرس سیاسی قائدین کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ بعض مقامات میں انتخابی مہم کا وقت رات 10 بجے تک مقرر ہے لیکن بعض افراد رات دیر تک شور شرابہ اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ایسے امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسیں جاری کئے جارہے ہیں۔ اب تک ٹی آر ایس، کانگریس اور تلگودیشم کے علاوہ دیگر قائدین کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انھیں نوٹس جاری کی گئی ہے۔ جن میں کارگذار چیف منسٹر کے سی آر اور کے ٹی آر بھی شامل ہے۔ آج شام رجت کمار نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے نمائندہ سیاست شاہنواز بیگ کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں ان خیالات کا اظہار کیاکہ بعض ایسے امیدوار ہیں جو ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھالتے ہوئے گالی گلوج کررہے ہیں۔ ایسے امیدوار کے خلاف الیکشن کمیشن نے ایک خصوصی ایکٹ سیکشن 153 کے تحت ان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے اور بعض ایسے امیدوار موجود ہیں جو انتخابی مہم میں بے جا رقم استعمال کرتے ہوئے عوام میں روپئے تقسیم کرنے کی بھی شکایتیں موصول ہوئی ہے۔ ان افراد کے خلاف 24 گھنٹوں میں کے اندرون نوٹس روانہ کئے جائیں گے۔ انتخابی اخلاق کی خلاف ورزی پر اب تک 845 شکایتیں موصول ہوئی ہیں اور جس پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 198 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ رجت کمار نے مسلم رائے دہندوں سے سیاست نیوز کے ذریعہ اس بات کی اپیل کی کہ وہ خوف و دباؤ پر ووٹ کا استعمال نہ کریں وہ اپنی مرضی اور اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کرے جو ان کا بخوبی اعتماد امیدوار ہو اور انھوں نے اس بات کی بھی اپیل کی کہ انتخابات کے موقع پر رائے دہندوں کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ اپنا ووٹ کا استعمال کرکے اور ان کا ووٹ استعمال کرنا ہندوستانی شہریوں کا مرضی ہے۔ انھوں نے اس بات کا بھی اعلان کیاکہ بعض پولنگ سنٹر پر کشیدگی اور فرقہ وارانہ ہنگامہ آرائی ہونے کے پیش نظر پولیس کا ان مقامات پر وسیع تر انتظامات، پیرا ملٹری فوری کو بھی تعینات کئے جانے کا تیقن دیا۔