تلنگانہ میں بارش،10 اضلاع میں معمول سے بڑھ کر بارش

حیدرآباد 13 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں بارش کے سبب کسانوں میں راحت دیکھی جارہی ہے ۔10 اضلاع میں معمول سے بڑھ کر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ نلگنڈہ ضلع کے 26منڈلوں میں 32.3ملی میٹر بارش ہوئی ۔ضلع کے شالی گورام منڈل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی۔بالائی حصوں میں بارش کے سبب موسی پروجیکٹ میں 780کیوزک پانی کااضافہ ہوا۔اس پروجیکٹ کی آبی سطح 637.6فیٹ درج کی گئی ہے جبکہ اس کی مکمل سطح آب 645فیٹ ہے ۔ یادادری۔ بھونگیر ضلع کے 13منڈلوں بارش ہوئی جبکہ ویلی گونڈہ میں سب سے زیادہ 44.44ملی میٹر بارش ہوئی۔سوریہ پیٹ ضلع کے تنگاترتی ،کوداڑ، ندانور، منگالہ، چیومالا اور ترملگری منڈلوں میں شدید بارش ہوئی ۔ عادل آباد ضلع میں گزشتہ چار دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے ۔ضلع میں اوسطا بارش 58.1ملی میٹر درج کی گئی ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کاماریڈی ضلع میں 3.8ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ نظام آباد میں 3.9ملی میٹربارش ہوئی۔کاماریڈی ضلع کے ناگی ریڈی پیٹ میں 12.4ملی میٹر بارش ہوئی ۔پٹلم میں 10.6، بچکنڈہ میں 10.3، نظام آباد کے نوی پیٹ میں 10.4ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔محبوب نگر ضلع میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دھارور،گٹو،اٹکیال،لیجا اور منپاڈ منڈل میں شدید بارش ہوئی ہے ۔دھارور منڈل اور گدوال منڈلوں میں شدید بارش ہوئی ہے ۔ بارش کے سبب کسانوں میں مسرت کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔