تلنگانہ بجٹ کی جھلکیاں

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : وزیر فینانس ریاست تلنگانہ مسٹر ای راجندر اپنے خصوصی ڈرائیور ( سرینواس گوڑ رکن اسمبلی ) کے ہمراہ تقریبا 20 منٹ قبل راست اپنی قیام گاہ سے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی پہونچے ( جب کہ مسٹر سرینواس گوڑ نے وزیر موصوف کی کار ڈرائیونگ کی ) ۔
l وزیر فینانس کے اسمبلی پہونچنے کے ساتھ ہی کئی ارکان اسمبلی و وزراء نے بھی انہیں گھیر لیا ۔
l وزیر فینانس اپنے سیدھے ہاتھ پر امام ضامن باندھے ہوئے اور ہاتھ میں بجٹ تقریر پر مبنی دستاویزات کے ایک بیاگ کے ساتھ تقریبا 15 منٹ قبل ایوان میں داخل ہوئے ۔
l ایوان میں وزیر فینانس کے داخلہ کے ساتھ متعدد ارکان اسمبلی نے انہیں گھیر لیا اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے تصویر کشی کروائی ۔۔
l وزیر بلدی نظم و نسق و آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے بھی وزیر فینانس کے ایوان میں داخل ہونے کے ساتھ بغلگیر ہوئے اور تصاویر کھنچوائی ۔
l وزیر فینانس نے اپنی بجٹ تقریر کا ٹھیک بارہ بجے دن آغاز کیا ۔
l وزیر فینانس کی بجٹ تقریر کے دوران ارکان اسمبلی اپنی میزیں تھپتھپاتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کررہے تھے ۔
l مسٹر راجندر نے اپنی 36 صفحات پر مشتمل بجٹ تقریر تقریبا سوا گھنٹے میں مکمل کی ۔
l وزیر فینانس مسٹر ای راجندر کی بجٹ تقریر ختم ہونے کے ساتھ اسپیکر اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری نے ایوان کی کارروائی کو 15 مارچ بروز چہارشنبہ صبح دس بجے تک کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ۔۔