تلنگانہ : انٹر میڈیٹ کے نتائج ۸؍ اپریل کومتوقع 

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے آج اعلان کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے سال اول و دوم کے نتائج ۸؍ اپریل کو جاری ہونے کی توقع ہے۔ اس ساتھ ہی مارکس شیٹ بھی جاری کردی جائے گی ۔ واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سال اول کے امتحانات کا آغاز ۲۷؍فروری سے ہوا تھا او راختتام ۱۶ ؍ مارچ کو عمل میں آیا ۔ اور سال دوم کے امتحان ۲۸؍ فروری تا ۱۸؍ تک منعقد کئے گئے تھے ۔

سال اول کے امتحان میں ریاست بھر میں 4,52,550جبکہ سال دوم میں 4,90,169امیدواروں نے شرکت کی تھی ۔ نتائج دیکھنے کیلئے بورڈ کے سرکاری ویب سائٹ bie.telangana.gov.result.cgg.gov.inپر کلک کریں ۔ اس کے علاوہ result.cgg.gov.inپربھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔