ترکی کا غزہ تشدد پر اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب

استنبول، 15مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے غزہ میں ہوئے تشدد میں 55 فلسطینی مظاہرین کی موت پر اسی ہفتہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ہنگامی اجلاس بلایا ہے ۔ ترکی کے سرکاری ترجمان نے یہ اطلاع دی۔سرکاری ترجمان بکر بیزداغ نے کہا کہ ترکی جمعہ کو اس معاملہ پر ہنگامی اجلاس کرنا چاہتا ہے ۔ کل غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی مظاہرین کی جھڑپ میں کم از کم 58 فلسطینی ہلاک جو سال 2014 کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ ہے ۔ امریکہ نے یروشلم میں اپنا سفارت خانے کھولنے کے خلاف یہ لوگ مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کی سرحد کی جانب مارچ کر رہے تھے ۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 2400 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں سے 450 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔