ترکی نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس دوگنا کردیا 

انقرہ : ترکی نے امریکی مصنوعات کی حوصلہ شکنی کے لئے درآمدی محصولات ک دوگنا کردیا ہے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کے مطابق امریکہ اورترکی کے درمیان تجارتی تناؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ ترک صدر طیب اردغان کے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ترک حکام نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے امریکی مصنوعات پر دوگنا ٹیکس اضافہ کردیا ہے ۔ حمل و نقل کے ذرائع ، تمبا کو او رشراب وغیرہ پر ٹیکس عائد کردیا ہے ۔ ترکی کے نائب صدر فواد قطائی نے ٹوئیٹر پر شائع کئے گئے پیغام میں کہا کہ یہ جوابی اقدام ہے کیو ں کہ امریکہ نے ان کی ملکی اقتصادیات پر دانستہ حملہ کیا ہے ۔ ‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترکی سے امریکہ لائے جانے والے اسٹیل پر ۲۰؍ فیصد او رایلمونیم پر ۵۰؍ فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔

اسی اثناء صدر ترکی رجب اردغان نے کہا کہ مغرور امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے اب عوام کو بھی آگے آکر امریکی مصنوعات کو خیر باد کہنا ہوگا او رامریکہ کے تیار کردہ برقی مصنوعات سمیت ان تمام اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے گا جس پر ’میڈ ان امریکہ ‘ تحریر ہو ۔ترکی کے نائب صدر فواد اوقطائی کا کہنا تھا کہ امریکی اشیاء کی درآمد محصولات کو دگنا کیا گیا ہے ۔ ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں عدم استحکام عارضی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کئے ہیں ، کرنسی کی قدر میں اضافہ کیلئے دیگر ممالک سے مقامی کرنسی میں لین دین کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ا مریکہ کی جانب سے ترکی پراقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد لیرا کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ جس کی وجواب میں ترکی نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کا فیصلہ کیا ہے۔