ترکی نے امریکی پادری برونسن کو رہا کیا

انقرہ۔13 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی ایک عدالت نے سال 2016 ء میں دہشت گردی سے متعلق ایک معاملہ میں نظربند امریکی پادری اینڈریو برونسن کو رہا کر دیا ہے ۔ برونسن نے اپنی رہائی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کے لئے ہمارا خاندان دعا کر رہا تھا۔ میں امریکہ میں اپنے گھر جانے کیلئے خوش ہوں۔ میرے پورے خاندان کی جانب سے اعتماد کی حمایت کے لئے صدر، انتظامیہ اور کانگریس کو شکریہ‘‘۔قابل ذکر ہے کہ ترکی کی انتظامیہ نے برونسن پر غیر قانونی کردستان ورکر زپارٹی (پی کے کے ) اور سال 2016ء میں ترکی میں اقتدار کی تبدیلی کی ناکام کوشش کرنے والے گلونسٹ تحریک سے تعلق رکھنے کا ان پرکا الزام لگا تھا۔ انہیں جاسوسی کے معاملہ میں بھی 35 سال قید کی سزا بھگتنی پڑی تھی، لیکن جولائی 2018 ء میں طبی وجوہات کے سبب انہیں جیل سے رہا کر کے مقدمہ چلنے تک گھر میں نظربند کر دیا گیا تھا۔