ترکی ائیر پورٹ پر زائد سکیورٹی چیکنگ کی وجہہ سے مسلم شخص کو شرمندگی کا سامنا

دبئی:دو برطانوی عورتوں کی جانب سے اشارے کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد ترکی ائیر پورٹ پر دو مسلم مرد مسافرین کو زائد سکیورٹی چیکنگ کے لئے کہاگیا۔

عرب نیوز میں شائع خبر کے مطابق مذکورہ مسافرین یوکے جانے والے ہوائی جہاز میں سفر کررہے تھے۔ہوائی جہاز کے عملے کو دوبرطانوی عورتوں نے اطلاع دی کہ مذکورہ دوشخص سکیورٹی اسکینر سے بچ کر اشارے کررہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ عورتوں کی جانب سے ان کے ساتھ سفر سے انکار کرنے کے بعد دو بے قصور مسلمانوں کو ہوائی جہاز سے اتا ر کر زائد سکیورٹی چیکنگ کے لئے مجبور کیاگیا۔زائد سکیورٹی چیکنگ کے بعد ان مسلم اشخاص کو ہوائی جہاز میں سفر کرنے کی اجازت دی گئی

تاہم برطانوں خواتین نے ان کے ساتھ ہوائی جہاز میں سفر سے انکار ہی کردیا۔مسلئے پر بات کرتے ہوئے تھامس کک ائیر لائنس کے ترجمان نے واقعہ کی توثیق کرتے ہوئے مرد مسافرین کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔