تبو’’ میں تنہا ہوں صرف اجئے دیوگن کی وجہہ سے ‘‘

ممبئی:بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اپنے تنہا رہنے کا بالآخر راز کھول ہی دیا جو وائیرل ہورہا ہے۔ممبئی میررکودئے گئے ایک انٹرویو میں دی فلم حیدر کی اداکارہ نے واضح طورپر کہاکہ وہ اب تک کنواری صرف اپنی پہلی فلم کے ہیرو اجئے دیوگن کی وجہہ سے ہیں‘‘۔

دونوں کے درمیان کی دوستی کے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے تبو نے کہاکہ ’’ ہاں ہم ایک دوسرے کو پچیس سال سے جانتے ہیں‘ وہ میرے رشتہ کے بھائی سمیر کا پڑوسی او رقریبی دوست ہے‘‘۔

تبو نے بتایا کہ ’’ جب میں بڑی ہوگئی تب سمیر او راجئے مجھ پر نظر رکھتے تھے ‘ میرا تعقب کرتے ہوئے اگر کوئی لڑکا میرے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا یا پھر کسی لڑکے سے میں بات کرتے تو دونوں ملکر اس کی خوب پٹائی کرتے تھے۔مجھے امید ہے کہ وہ اب اپنے کئے پر توبہ کرتا ہوگا‘‘۔

اپنے مذاق کو جاری رکھتے ہوئے تبو نے کہاکہ’’ دوسرے دن میں اس کو کہتی کہ میرے لئے کوئی لڑکا دیکھو شادی کے لئے ‘‘۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ مذاق کے علاوہ ہماری رشتہ اس وقت اور بھی مضبوط ہوا جب ہم نے ایک ساتھ کام کرناشروع کیا۔تبو جو اپنے مایہ ناز اداکاری کی وجہہ سے جانی جاتی ہیں۔ فلم مقبول ‘ چاندنی بار اور حیدرمیں انہوں نے پچھلے سال کافی شاندار اداکاری کی جوہر دیکھائی ہے۔