تاملناڈو کے سابق چیف منسٹر کروناندھی نہیں رہے۔

چینائی۔ کووری اسپتال نے ایک پریس ریلیز جار ی کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی ہے کہ ڈاکٹرس او رطبی عاملے کی مسلسل کوششوں کے باوجود کروناندھی کی موت ہوگئی۔

منگل کے روز تاملناڈو کے سابق چیف منسٹر اور ڈی ایم کے نظریہ ساز ایم کروناندھی کی طویل علالت کے بعد چینائی کے کووری اسپتال میں موت واقع ہوگئی۔

 

اپنے جاری کردہ میڈیکل بولٹین میں اسپتال نے اس بات کی جانکاری دی کہ ’’ ہمارے ہر دلعزیز لیڈر ڈاکٹر ایم کروناندھی کا 07اگست2018کے روز 6:10منٹ کے وقت 94سال کی عمر موت واقع ہوگئی‘‘۔ اپنے عظیم لیڈر کی موت کی اطلاع سننے کے بع ڈی ایم کے کارکن غم سے بے حال ہوگئے ۔

تاملناڈو کے سابق چیف منسٹر کو پچھلے ماہ بلڈ پریشر میں کمی کے سبب اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کروناندھی کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنا تعزیتی بیان جاری کیا۔

وہیں ساوتھ کے سوپر اسٹار رجنی کانت نے کروناندھی کی موت کو اپنا ذاتی نقصان قراردیا۔