’’تارک مہتہ کا الٹا چشمہ‘‘ کو دیابین کیلئے نئے چہرہ کی ضرورت ہے

ٹی وی کا مشہور کامیڈی سیریل تارک مہتہ کا الٹا چشمہ کے دیکھنے والوں کے لئے ایک چونکا دینے والی خبر ہے۔ اطلاع کے مطابق دیا بین کا کردار نبھانے والی دشا وکانی اب شو میں واپس نہیں آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق پروڈیوسر اسیت مودی نے کہا کہ مجھے نئی دیابین کی تلاش کرنی پڑے گی۔ کوئی بھی شو سے بڑا نہیں ہے۔ تارک مہتہ کا الٹا چشمہ نئے چہرے کے ساتھ آگے بڑھے گا کیونکہ دیابین کے بغیر شو کی فیملی ادھوری ہے۔ اسیت نے کہا اس ملک میں کئی گھریلو خواتین حاملہ ہوتی ہیں۔ میٹرنٹی بریک لیتی ہیں اور پھر واپس کام پر آجاتی ہیں۔ آج کل خواتین بچے ہونے کے بعد بھی کام کررہی ہیں۔ ہم نے دشا کو بریک دیا لیکن ہم ہمیشہ کے لئے انتظار نہیں کرسکتے۔ ہم نے دیابین کے کردار کے لئے آڈیشن شروع کردیئے ہیں۔ واضح ہو کہ دشا وکانی ستمبر 2017 سے شو میں نہیں ہے۔ انہوں نے نومبر 2017 میں بیٹی کو جنم دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے شو میں واپسی نہیں کی۔