تاج محل کا روحانی پیغام‘ ڈاکٹر سیدظفر محمود کی کافی ٹیبل بک کا اجرا

نئی دہلی۔ زکوۃ فاونڈیشن آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر سید ظفر محمودنے تاج محل کے ایک نظر انداز شدہ حسن کی طرف توجہ دلانے کے لئے ایک خاص قسم کی تصویری البم تیار کی ہے۔اس البم میتاج محل کے محرابوں او ردیوار پر کنندہ قرآنی آیات کے بنیادی پیغام کو انگریزی زبان میتاج کے تصولیری حسن کے ساتھ پیش کیاگیا ہے۔ تاج محل کا روحانی پیغام کے نام سے یہ البم ایک ’ کافی ٹیبل بک‘ (ورق گردانی کتاب) کے انداز میں تیار کیاگیا ہے۔

جو کسی باقاعدہ مطالعہ کے لئے ذہن کو تیار کئے بغیرکسی بھی وقت تفریح طبع کی ضرورت سے دیکھی جاسکے اور اس میں موجود قرآنی پیغام ازخو د ناظرین ( یاقارئین) کی توجہ اپنی طرف کھینچ لے ۔ چناچہ یہ ورق گردانی کتاب بہت سے سنجیدہ طبعیت لوگوں کو قرآن کے باقاعدہ مطالعہ کی ترغیب دینے کا سبب بن سکتی ہے۔مذکورہ کتاب ’تاج محل کا روحانی پیغام‘کااجرا انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے اڈیٹوریم میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں دہلی کے مقیم ملک کی کئی معروف سماجی شخصیات نے اجتماعی طور پر اس کی رونمائی کرکے کیا۔ جامعیتہ علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے تقریب کے آغاز میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تاج محل کو محبت کی نشانی کہاجاتا ہے لیکن محبت پیدا کرنے والی ہستی اللہ تبارک وتعالی کی ہے اور محبت کا سب سے اعلی جذبہ وہ ہے جو بندہ اپنے رب سے کرتا ہے ۔

تاج محل پر کنندہ آیات اللہ کے پیغام کی طرف متوجہ کرتی ہیں اور اس پیغام کی طرف متوجہ کرانے کے لئے یہ کتاب تیار کی گئی ہے توواقعی یہ ایک بامقصد کتاب ہے اور ایک مقصدی ذہن کی تخلیق ہے۔ انہو ں نے مرتب کتاب ڈاکٹر ظفر محمود کی ہمہ جہت محنتوں کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملت اور ملک کے لئے مفید بامقصد سرگرمیوں میں لگے ہوئے ہیں ان کا تخلیقی ذہن انہیں کام کی نئی نئی راہیں سجھاتا ہے۔

سابق سفیر اشکوک سجن نے اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کتاب تاج محل کو ایک نئی پہچان دیتی ہے۔ رکن راجیہ سبھا کے سی تیاگی نے گنگاجمنی تہذیب کے تحفظ پر زوردیتے ہوئے کہاکہ آج ملک میں مختلف طرح کی باتیں ہورہی ہیں ‘ تاج محل جوکہ ہمارا ایک قیمتی ورثہ ہے اس کے حوالے سے بے چینیاں پائی جاتی ہیں لیکن ہمیں اس سے ملے جلے سماج کو ملاجلا کر ہی چلانا ہے یہی اس کا حسن ہے۔ مشہورآریہ سماج رہنما سوامی اگنی ویش ‘ انٹر فیتھ کولیشن فار پیس جنرل سکریٹری فادر پیلیم سیموئل‘ رکن مسز دیپالی بھنوٹ او رسپریم کورٹ کے فکیل مسٹر ایس ڈی سنگھ نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کئے۔

تقریب کے مہمان؂خصوصی آذر بائیجان کے سفیر ہند تھے جنھوں نے ہندوستان اور وسط ایشیائی ثقافت کے مابین تاریخی رشتہ کا حوالہ دیتے ہوئے تاج محل کو اہل ہند کے لئے قابل فخر بتایا۔مرتب کتاب ڈاکٹر سید ظفر محمود نے اس موقع پر کتاب کے مندرجات کاتعارف کراتے ہوئے ان قرآنی آیات کا مختصر پیغام سامعین کے سامنے رکھا جو تاج محل کے محرابوں اور دیواروں پر نقش ہے اور اس کتاب میں خوبصورتی کے ساتھ پیش کیاگیاہے۔ زکوۃ فاونڈیشن آف انڈیاکے نائب صدر ایس ایم شکیل نے حاضرین کاشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محترمہ ناظرہ محمود‘ ممتااز سجمی‘ مفتی عادل ‘ جمال اور زکوۃ فاونڈیشن آف انڈیا کے جملہ وابستگان موجود تھے۔