بی جے پی 2019الیکشن میں تلنگانہ کے اندر کامیابی کے لئے روڈمیاپ تیار کررہی ہے

حیدرآباد۔تلنگانہ ٹوڈے کے مطابق تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کی زیر قیادت ریاست میں2019کے انتخابات کے لئے پارلیمنٹ اور اسمبلی کی زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کا بی جے پی منصوبہ تیار کررہی ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر کے لکشمن نے یہاں پر رپورٹرس سے کہاکہ ’’ ہم 2019کے الیکشن میں زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی کے لئے ایکشن پلان تیار کررہے ہیں‘ اس منصوبے پر اکٹوبر سے مجوزہ انتخابات تک عمل کیاجائے گا‘ جو بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کی ہدایت کے مطابق ہوگا‘‘۔

ڈاکٹر لکشمن نے کہاکہ روڈ میاب میں مودی حکومت کے پالیسیوں کو ووٹرس تک لے جانے کاکام کیاجائے گا‘ ٹی آر ایس حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جدوجہد بھی اس میں شامل رہے گا اور ہم تلنگانہ سماج کے تمام لوگوں تک اپنی رسائی کو یقینی بنانے کاکام کریں گے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ ’’ ہم پارٹی کے دیگر گروپس کو اس میں شامل کرتے ہوئے روڈ میاپ کے فارمولے کو عملی جامعہ پہنائیں گے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ستمبر ہمارے لئے اہمیت کاحامل ہے کیونکہ اسی ماہ امیت شاہ حیدرآباد کا دورہ کریں گے اس کے علاوہ پارٹی کی سالانہ مہم بھی اس ماہ میں شروع ہونے والی ہے جس میں ہم ریاستی حکومت سے ستمبر17کو لبریشن ڈے کے طور پر منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آرہے ہیں۔اسی روز1948میں ریاست حیدرآباد جو آصف جاہ صابع کی زیر حکمرانی تھی کو انڈین یونین میں شامل کیاگیاتھا۔لکشمن کا الزام تھا کہ برسراقتدار ٹی آر ایس متحدہ آندھرا ریاست میں اس کا بات کا مطالبہ کرتے تھی مگر تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ایم ائی ایم کے دباؤ میں ایسا نہیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی پولنگ بوتھ سطح پرپارٹی کارکنوں کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے اسمبلی حلقو ں کی مناسبت سے تیاری کریگی۔لکشمن نے پارٹی کے کئی مرکزی قائدین نے اب تک ریاست کا دورہ کرتے ہوئے یہاں پر بی جے پی کے بڑھتے اثر کی ستائش بھی کی ہے۔